ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہندوستان بم دھماکوں کی تحقیقات میں سری لنکا کی مددکے لیے تیار

ہندوستان بم دھماکوں کی تحقیقات میں سری لنکا کی مددکے لیے تیار

Thu, 02 May 2019 22:56:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ہندوستان نے جمعرات کو کہا کہ سری لنکا میں گزشتہ دنوں ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اگر پڑوسی ملک سے کوئی درخواست کی جاتی ہے تو ہندوستان اس میں تعاون کے لئے تیار ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے آج یہاں وزارت کی معمول کی پریس بریفنگ میں اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاہے کہ سری لنکا سے ابھی اس سلسلے میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔لیکن، جب بھی اس طرح کی کوئی درخواست ملتی ہے توہندوستان اس کی مددکے لیے تیارہے۔


Share: